ایڈوکیٹ محسن قادری، مونیکا کوہلی اے اے جی مقرر

جموں// جموں و کشمیر حکومت نے ایڈوکیٹ مونیکا کوہلی اور ایڈوکیٹ محسن قادری کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مقرر کیا ہے۔
اس سلسلے میں حکومت جموں و کشمیر کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ایڈوکیٹ محسن قادری کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سری نگر ونگ میں اے اے جی اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جموں ونگ میں ایڈوکیٹ مونیکا کوہلی مقرر کیا گیا ہے۔