جموں و کشمیر مزید بارشوں، ژالہ باری کا امکان: محکمہ موسمیات

سری نگر// محکمہ موسمیات نے جمعہ کو جموں و کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران “وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہواوں کی پیش گوئی کی ہے”۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 27اور 28 مئی کے دوران چند مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش، گرج چمک کی توقع ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 29سے30 مئی تک، “کافی وسیع پیمانے پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہواوں کا امکان ہے”۔
محکمہ موسمیات نے کسانوں سے 29 اور 30 مئی کے دوران زراعت کے تمام کاموں کو معطل کرنے پر بھی زور دیا۔
درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 7.0 ڈگری سینٹی گریڈکا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 3.7 ڈگری سینٹی گریڈسے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.1 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 4.8 ڈگری سینٹی گریڈکا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا جو گزشتہ رات 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیدارنے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 6.0 ڈگری سینٹی گریڈکا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 4.6 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.2 ڈگری سینٹی گریڈکا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سکیئنگ ریزورٹ کے لئے معمول سے 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 21.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔