اظہر حسین
کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چمگنڈ علاقے میں جمعرات کو ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 35 سالہ شخص زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گاڑی کی ٹکر سے شہری کو شدید چوٹیں آئیں، جس کے بعد اسے مقامی لوگوں نے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد، زخمی کو خصوصی علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے وقع کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔