کٹھوعہ: ترنگا لہرانے کے دوران کرنٹ لگنے سے ہیلتھ ورکر از جان

File Photo

جموں//جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے ہاریا چیک ہیرا نگر میں ترنگا لہرانے کے دوران ہیلتھ ورکر بجلی کرنٹ لگنے سے برسر موقع ہی از جان ہوا
ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی کے سلسلے میں ہاریہ چیک ہیرا نگر میں ہیلتھ ورکر ترنگا لہرا رہا تھا کہ اسی اثنا میں وہ بجلی لائن کو چھو گیا جس وجہ سے وہ کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے اُس سے علاج ومعالجہ کی خاطر پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت پون کمار کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔