امید ہے انتخابات کے دوران سرحدوں پر امن قائم رہے گا: پی کے پولے

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانڈی پورہ// چیف الیکشن آفیسر (سی ای او) جموں و کشمیر پی کے پول نے اتوار کو کہا کہ انہیں امید ہے کہ سرحد پار سے انتخابات میں مداخلت نہیں ہوگی۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں SVEEP کے تحت ایک پروگرام میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پولے نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ رواں سال سرحدی علاقوں میں انتخابات پانچ سال سے جاری جنگ بندی کی وجہ سے پرامن طریقے سے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سرحد پار سے انتخابات میں مداخلت کی کوئی کوشش ہوتی ہے تو اس کے لیے الیکشن کمیشن کے پاس پہلے سے ہی ایک پلان بی موجود ہے اور اب بھی انتخابات کرائے جائیں گے۔
پولے نے کہا کہ اگر رازدان ٹاپ کو خراب موسم کی وجہ سے بند کر دیا جاتا ہے، تو پولنگ پارٹیوں، ای وی ایم اور دیگر پولنگ مواد کو گریز پہنچانے کیلئے انڈین ایئر فورس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
پولے نے کہا کہ گریز اور بانڈی پورہ حلقوں میں ووٹر ٹرن آوٹ اچھا رہے گا اور امید ظاہر کی کہ بانڈی پورہ حلقے کے لوگ بھی اس بار ووٹ ڈالنے کے لیے بڑی تعداد میں آئیں گے۔