شوپیاں میں سی آر پی ایف بنکر پر گرینیڈ حملہ، کوئی نقصان نہیں

سری نگر//جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے بٹ پورہ علاقے میں منگل کی شام مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف کے بی پی بنکر پر گرینیڈ حملہ کیا، جس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ایک اعلیٰ پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ آج شام عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کے بی پی بنکر پر ایک گرینیڈ پھینکا جو ایک دھماکے سے پھٹ گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔