موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، کپواڑہ-سوپور شاہراہ بند

عظمیٰ ویب ڈیسک

کپواڑہ// وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے، سڑکیں زیر آب ہیں۔ اسی دوران شمالی کشمیر میں کپواڑہ-سوپور قومی شاہراہ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
سول انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، ہندواڑہ کے دائرہ اختیار میں کاواری، وودھ پورہ سمیت متعدد مقامات پر قومی شاہراہ زیر آب آگئی ہیں۔
اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے، مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر اس سٹریٹ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر کے ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
اہلکار نے مزید کہا، “ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سیلاب کے بعد آنے والے حالات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کر رہے ہیں”۔