سرینگر میں نامعلوم مرد کی لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نورباغ علاقے سے منگل کی صبح ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے نورباغ سرینگر میں سیمنٹ کدل کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھی جس کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شناخت کا پتہ لگایا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔