خاتون منشیات فروش کوٹ بلوال جیل منتقل، 2 دیگر گرفتار: بارہمولہ پولیس

فیاض بخاری

بارہمولہ// منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک خاتون کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور 2 دیگر منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے، پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کا حکم حاصل کرنے کے بعد بارہمولہ میں ایک خاتون بدنام زمانہ منشیات سمگلر کے خلاف پی آئی ٹی NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ملزم خاتون سمگلر کی شناخت نرگس اختر زوجہ شوکت احمد شیخ ساکنہ شاہولایت کالونی عمر آباد سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ سمگلر کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں اسے سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں رکھا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ منشیات اسمگلر کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ پٹن، ٹنگمرگ نوپورہ، واگورہ، کریری اور ضلع کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں ملوث تھی۔ بہت سی ایف آئی آرز میں ملوث ہونے کے باوجود، اس نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہو گئی۔
اسی دوران پولیس تھانہ کریری کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس کریری کی سربراہی میں کریری بارہمولہ میں قائم ایک چوکی پر دو افراد کو روکا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 35 گرام ممنوعہ چرس جیسے مادہ اور 5 ہزار نقدی برآمد ہوئی۔ بعد ازاں ان کی شناخت سہیل احمد بٹ ولد ہلال احمد ساکنہ وزیر وگورہ اور محمد اشرف خان ولد محمد یوسف ساکن فراستھر کے طور پر ہوئی۔ انہیں گرفتار کر کے پی ایس کریری منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسی مناسبت سے پولیس تھانہ کریری میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp