بانڈی پورہ-گریز روڈ ٹریفک کیلئے بند

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانڈی پورہ// رازدان پاس پر تازہ برف باری کے پیش نظر، بانڈی پورہ ضلع میں حکام نے ہفتہ کو 84 کلومیٹر طویل گریز سڑک کو بند کرنے کا حکم دیا۔
ایس ڈی ایم گریز نے ایک بیان میں کہا، “بارش/برفباری کی پیش گوئی کے پیش نظر اور احتیاطی اقدام کے طور پر گریز بانڈی پورہ روڈ پر نقل و حرکت اگلے احکامات تک معطل رہے گی”۔
ذرائع نے بتایا کہ رازدان پاس پرگزشتہ دیر رات تازہ برف باری ہوئی۔ گزشتہ ہفتے بھی خراب موسم اور پھسلن کی وجہ سے سڑک کو کئی بار بند کیا گیا تھا۔