مدیرِ اعلیٰ’دی میرر آف کشمیر‘ کو صدمہ|اہلیہ انتقال کر گئیں

File Photo

سرینگر// سینئر صحافی اور ’دی میررآف کشمیر‘ کے مدیرِ اعلیٰ انجینئر غلام حسن کلو کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد آج صبح سرینگر میں انتقال کر گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ مکان نمبر 8،ابراہیم کالونی، حیدر پورہ ، بائی پاس چوک، نزد گورنمنٹ ہائی سکول حیدرپورہ میں دن کے 2بجے ادا جائے گی۔

اسی دوران کشمیر کی مختلف صحافتی، سماجی اور سیاسی انجمنوں نے اہلیہ کی وفات پر غلام حسن کلو کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔