ڈی جی جیل خا نہ جات جموں کشمیر کی مشکوک حالت میں لاش برآمد

جموں// سینئر آئی پی ایس آفیسر ایچ کے لوہیا کی پر اسرار حالت میں موت واقع ہو گئی ہے۔ وہ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات جموں و کشمیر تھے۔
سرکاری ذرائع نے پراسرار حالات میں ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ ہم تفصیلات کی تصدیق کر رہے ہیں لیکن ہمیں بتایا گیا ہے کہ “اُنہیں قتل کر دیا گیا ہے”۔
اُن کی لاش جموں کے اودے والا میں موجود اُن کی رہائش کی گاہ سے برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ کے ابتدائی معائنے کے بعد بتایا کہ یہ ایک مشتبہ قتل کا معاملہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آفیسر کا گلا کٹا ہوا ہے اور اُن کا گھریلو ملازم اور ایک سینئر پولیس آفیسر فرار ہیں۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے وہیں مفرور ملازم اور آفیسر کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
۔1992 بیچ کے آئی پی ایس افسر لوہیا کو اس سال اگست میں ڈی جی جیل خانہ جات کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔