بیمار کامیڈین راجو شریواستو کا انتقال

یواین آئی

نئی دہلی//گزشتہ ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت سے بیمارمعروف کامیڈین راجو شریواستوکا بدھ کو یہاں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 58 سال تھی۔
پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔
راجو شریواستو کو خرابی صحت کی وجہ سے 10 اگست کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں کافی وقت تک ان کی حالت تشویشناک رہی اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا۔ انہوں نے تقریباً 40 دن تک بیماری سے لڑنے کے بعد آج آخری سانس لی۔
راجو شریواستو بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ تھے اور پارٹی لیڈروں سے ملنے یہاں آئے تھے۔ اس کے بعد اچانک ان کی طبیعت یہیں بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا۔