مرکزی حکومت کے ملازمین کیلئے مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد اضافہ پر غور

File Photo

نئی دہلی//مرکزی حکومت اپنے ایک کروڑ سے زیادہ ملازمین اور پنشنرز کے لیے مہنگائی الاونس (ڈی اے) کو چار فیصد بڑھا کر موجودہ 38 فیصد سے 42 فیصد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ملازمین اور پنشنرز کے لیے مہنگائی بھتہ ہر ماہ لیبر بیورو کی طرف سے پیش کیے جانے والے صنعتی کارکنوں کے لیے تازہ ترین کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI-IW) کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔ لیبر بیورو وزارت محنت و روزگار کا ایک ونگ ہے۔
آل انڈیا ریلوے مین فیڈریشن، جنرل سکریٹری، شیوا گوپال مشرا نے کہا، “دسمبر 2022 کیلئے سی پی آئی آئی ڈبلیو 31 جنوری 2023 کو جاری کیا گیا تھا۔ جس کو مدِ نظر رکھ کر مہنگائی الاونس میں 4.23 فیصداضافہ پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس طرح ڈی اے میں چار فیصد پوائنٹس بڑھ کر 42 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وزارت خزانہ کا محکمہ اخراجات ڈی اے میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کے محصولات میں اضافے کی تجویز تیار کرے گا اور اس تجویز کو منظوری کے لیے مرکزی کابینہ کے سامنے رکھے گا۔
ڈی اے میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔
بتادیں کہ اس وقت ایک کروڑ سے زیادہ مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کو 38 فیصد مہنگائی الاونس مل رہا ہے۔
ڈی اے میں آخری نظرثانی 28 ستمبر 2022 کو کی گئی تھی جو یکم جولائی 2022 سے لاگو ہوئی تھی۔
مرکز نے جون 2022 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس کے 12 ماہانہ اوسط میں اضافے کی بنیاد پر ڈی اے کو چار فیصد بڑھا کر 38 فیصد کر دیا تھا۔
الاونس پر سال میں دو بار نظر ثانی کی جاتی ہے۔