وسطی کشمیر کے موہن پورہ پکھر پورہ میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی

بڈگام//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے موہن پورہ پکھر پورہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 53آر آر ، ایس او جی پکھر پورہ نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد موہن پورہ پکھر پورہ گاوں کو پیر کے روز محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے تاہم لوگوں کے چلنے پھرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔