پلوامہ کے تہاب گائوں میں ریچھ کی تلاش جنگی بنیادوں پر جاری

File Photo

پلوامہ// محکمہ وائلڈ لائف کے حکام نے تہاب اور ملحقہ دیہات میں ایک ریچھ کو پکڑنے کے لیے تلاشی کا عمل تیز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریچھ نے چار افراد پر حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

جنوبی کشمیر کے وائلڈ لائف نے بتایا کہ ریچھ کو پکڑنے کے لیے دو ٹیمیں علاقے میں بھیجی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا، “عملے کے تقریبا ً15اہلکار دو علاقوں کو میں بھیجے گئے ہیں جہاں وہ ریچھ کو تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہاتیوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور انہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے علاقے میں اعلانات کر رہے ہیں جس میں گاو¿ں والوں سے محتاط رہنے کو کہا جا رہا ہے کیونکہ جنگلی ریچھ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جانور ڈھونڈنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ریچھ نے جمعہ کے روز تہاب اور نوہارا مالپورہ کے نواحی گاﺅں میں چار دیہاتیوں کو شدید زخمی کر دیا تھا۔