گریز:کشن گنگا ندی میں برفانی تودہ گرآیا،کوئی نقصان نہیں

File Photo

بانڈی پورہ//شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں ایک برفبای تودہ کشن گنگا ندی میں گرآیا، جس کی وجہ سے ندی کئی مقامات پر بلاک ہو گئی ہے۔
حکام نے لوگوں سے دریا کے قریب نہ جانے کی اپیل کی ہے۔
ایس ڈی ایم گریز نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا، “کشن گنگا ندی میں تلیل کے چکوالیاں اور انگی کوٹ علاقے میں تودہ گرآیا ہے، جس وجہ سے ان مقامات پر ندی بلاک ہو گئی”۔
واقع میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی علاقے میں ایک برفانی تودہ گرآیا تھا، جس کی وجہ سے علاقے میں کافی خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا تھا۔