امرت پال سنگھ کے ذاتی محافظ کی گن لائسنس منسوخ: ایس ایس پی کشتواڑ

کشتواڑ// کشتواڑ کی ضلع انتظامیہ نے امرت پال سنگھ کے ذاتی محافظ وریندر سنگھ کی گن لائسنس منسوخ کی ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑمحمد خلیل پسوال نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وارث پنجاب دی چیف امرت پال سنگھ کے ذاتی محافظ وریندر سنگھ کی گن لائسنس منسوخ کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وریندر سنگھ کو پہلے ہی پنجاب پولیس نے حراست میں لیا ہے۔
ان کے مطابق وریندر سنگھ نے بندوق کا غلط استعمال کیا لہذا ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر اس کی گن لائسنس کو منسوخ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وریندر سنگھ کو کس کے کہنے پر گن لائسنس دی گئی اس کی بھی جانچ پڑتال شروع کی گئی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ کشتواڑ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 52کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔