جموں سے آٹھ ہزار سات سو یاتریوں کا پانچواں قافلہ روانہ

Photo: Mir Imran

سری نگر// غیر معمولی سیکورٹی بندبست کے بیچ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے اتوار کی صبح زائد از آٹھ ہزار یاتریوں پر مشتمل پانچواں قافلہ جنوبی کشمیر میں واقع شری امرناتھ پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ آٹھ ہزا رسات سو یاتریوں پر مشتمل پانچواں قافلہ اتوار کی صبح پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس قافلے میں 1924خواتین، 12بچے بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں سے دو ہزار 618ی اتری 121 گاڑیوں میں بالہ تل بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے جبکہ چھ ہزار 155یاتری 205 گاڑی میں بالہ تل روٹ سے روانہ ہوئے۔
30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از 39 ہزار یاتریوں نے پوترشیو لنگم کا درشن کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں نے اب کی بار امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگنگ اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ اور بار کوڈنگ کا مقصد یاتریوں اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔