میں نے ہندوستان مخالف بیان نہیں دیا، ایوان میں اپنی بات رکھوں گا :راہل گاندھی

نئی دہلی// راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئیکہا کہ میں نے لندن میں ہندوستان کے خلاف کچھ نہیں کہا۔ پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع ملا تو اپنی بات ضرور رکھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو میرا بولنا پسند نہیں آتا ہے۔ کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ اگر انہیں ایوان میں بولنے کا موقع دیا گیا تو وہ اپنے دورہ لندن کے بارے میں اپنے خیالات کو سب کے سامنے ضرور پیش کریں گے۔اس سے پہلے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا تھا کہ اگر راہل گاندھی کچھ کہتے ہیں اور ان کی وجہ سے کانگریس کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں تو ہم اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے۔ لیکن اگر وہ ملک کی توہین کرتے ہیں تو بحیثیت ہندوستانی ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ راہل کو اس معاملے میں معافی مانگنی چاہئے۔