سائیں میرابخش کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری

حسین محتشم

پونچھ//روحانی پیشوا حضرت سائیں میرا بخش رحمتہ اللہ علیہ کے کے 38ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز بھی ان آستانہ عالیہ گوتریاں شریف پر روح پرور تقریبات کا سلسلہ رہا۔ درگاہ شریف میں قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں تلاوت کلام مجید درود شریف‘ درود تاج اور ختم خواجگان پڑھا گیا۔عرس کے دوسرے روز بھی ضلع انتظامیہ کے افسران اور سائیں میراں بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عقیدت مندوں کی بھاری تعداد نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔قبل ازیں انہوں نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔حضرت سائیں میراں بخش رحمۃ اللہ علیہ کے 38 ویں عرس مبارک علاقہ میں کڑے سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

 

اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ اور دیگر افسران بھی اس دوران وہاں موجود تھے۔ایس ایس پی نے اپنے افسران کو سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔ منتظمین نے پولیس کی طرف سے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس موقع پر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ اس پر آنے والے تمام زائرین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں اور درگاہ عالیہ پر آنے والے لوگوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے میں ضلع انتظامیہ نے بھی ان کا بھرپور تعاون کیا ہے۔