پونچھ: نالے میں ڈوبے 12سالہ بچے کو بچا لیا گیا

عشرت حسین بٹ

پونچھ// پونچھ قصبہ میں منگل کو ایک 12 سالہ بچہ دریا برد ہو گیا جسے مقامی لوگوں اور پولیس نے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق، پونچھ قصبہ سے دو کلو میٹر دوری پر واقع قاضی موہڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والا محمد اشفاق ولد محمد فاروق قاضی موہڑہ کے مقام پر ہی دریا برد ہوا جسے مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے دریا سے بچا لیا گیا۔
بعد ازاں، اُسے ضلع ہسپتال پونچھ لے جایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم اُسے ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔