کنویں سے گیس خارج کپوارہ میں نوجوان لقمۂ اجل

اشرف چراغ

 

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے لون ہرے کرالہ پورہ گائوںمیں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک نوجوان کنویں کی صفائی کے دوران گیس خارج ہونے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ بلال احمد موچی ولد عبد الاحد موچی اپنے ہمسایہ کے مکان کے سامنے ایک کنویں کی صفائی کے لئے جب کنویں میں اترا تو وہاں سے واپس نہیں نکلا جس کے بعد افراد خانہ کو تشویش پڑ گئی۔گائوں میں سنسنی پھیل گئی اور کچھ لوگ کنویں میں اترے جہا ں بلال احمد بے ہوش پڑا تھا ۔مقامی لوگو ں نے بلال کو کنویں سے باہر لایا اور مقامی اسپتال پہنچایا جہا ں ڈاکٹرو ں نے اسے مردہ قرار دیا تاہم بتایا جاتا ہے کہ بلال کی موت کنویں میں گیس خارج ہونے کے نتیجے سے ہوئی  ۔اس دوران بھون واٹسر راجواڑ ہندوارہ میں مقامی تالاب میں نہانے کے دوران 18سال نوجوان الطاف احمد ٹنچی کی نعش دوروز بعد بر آمد کی گئی ۔