دو سال کے وقفے کے بعد امرناتھ یاترا امسال پھر شروع ہوئی ہے۔ آج صبح چار بجے بالتل سے پوتر گھپا کی طرف 6823 یاتریوں پر مشتمل پہلے قافلہ کو درشن کے لئے روانہ کیا گیا۔ بالتل بیس کیمپ میں گذشتہ روز ہی یاتریوں کا پہلا قافلہ پہنچ چکا تھا اور یہاں پر یاتریوں کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ امرناتھ یاترا کی دیکھ ریکھ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل اور ایس ایس پی گاندربل خود کررہے ہیں تاکہ یاتریوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ویڈیو:غلام نبی رینہ