نواز رونیال
رام بن//ضلع رام بن کے دور دراز پہاڑی علاقے میں ایک ہی گھر کے تین افراد پراسرار حالت میں مردہ پائے گئے ہیں جبکہ ایک خاتون کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق،ضلع رام بن کے دور دراز گاوں بلہوت کی وارڈ نمبر 2میں ایک کنبہ کے تین افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس زرائع نےبتایا کہ تینوں افراد کی لاشیں چین سنگھ کے کچے رہائشی گھر میں ملی ہیں۔ گھر میں موجود مویشی بھی مردہ پائے گئے ہیں تاہم موت کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ پتہ نہیں چل پایا ہے۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ چین سنگھ کی ایک بیٹی کو بے ہوشی کی حالت میں مقامی لوگوں نے رام بن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
سی ایم او رام بن نے بتایا کہ ایک خاتون جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ بھی دم توڑ گئی ہے، جس کے بعد بلہوت گائوں میں ہلاکتوں کی تعداد ۴ ہو گئی۔
متوفین میں شناخت چین سنگھ، ان کی اہلیہ اور 2بیٹیاں شامل ہیں۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ نے بتایا کہ اموات کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور علاقے کے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔
ایس ایچ او رام بن سندیپ چارک نے بتایا کہ بلہوت علاقہ رام بن ہیڈکوارٹر سے بہت دور ہے تاہم وہ پولیس، ایس ڈی آر ایف اور کیو آر ٹی رضاکاروں کی ٹیموں کے ساتھ موقع پر پہنچے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے بتایاکہ معاملے درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔