پونچھ میں پاگل کتے نے اُدھم مچائی، 18 افراد کو کیا زخمی

File Photo

عشرت حسین بٹ

منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں بدھ کو ایک پاگل کتے نے 18افراد کو اپنا شکار بنایا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں میں ایک پاگل کتا نمودار ہوا جس نے علاقہ گگڑیاں اور ساوجیاں سے تعلق رکھنے والے 18لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا۔
زخمیوں کی شناخت مشتاق احمد،عاشق پرویز، شریفہ بی، سلیمہ بی،تبسم آرائ، انشاءبانو، جان بیگم، منظور، احمد، عبدل احد، باغ حسین، فاروق احمد،شاہ جہان احمد،غلام محمد، تصویر حسین،مبارک گل، شاہ محمد، شمیم بیگم،روبینہ اختر ساکنان گگڑیاں ساوجیاں کے طور پر ہوئی ہے۔
بعد ازاں پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو ساوجیاں ہسپتال لایا گیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ کیا گیا۔
زرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پاگل کتے کو ہلاک کر دیا۔
ساوجیاں ہسپتال کے میڈیکل آفسر ڈاکٹر علی محمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بدھ کو ان کے پاس پاگل کتے کا شکار ہوئے18 زخمیوں کو لایاگیا جن کا علاج و معالجہ ساوجیاں ہسپتال میں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام زخمیوں کو ضروری ویکسین لگائی اور پوری طرح علاج کیا۔