کولگام جھڑپ میں 02 جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ریڈوانی پائین علاقے میں منگل کو ایک تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ تصادم کے مقام پر دو عسکریت پسندوں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ تلاشی جاری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت آپریشن کی تکمیل کے بعد کی جائے گی۔
قبل ازیں، پیر کی شام علاقے میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے ریڈوانی پائین علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ جوں ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
آپریشن کو احتیاطی تدابیر کی وجہ سے رات کے لیے روک دیا گیا تھا اور آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلاے کا انتظار ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp