۔13 افسران کے تبادلے اور تقرریاں

 بلال فرقانی

سرینگر// حکومت نے سوموار کو انتظامیہ کے مفاد میں 13 جے کے اے ایس افسران کے تبادلے کا حکم دیا ۔ سرکاری حکم نامے کے مطابق سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، ہیرا نگر، جو سب رجسٹرار، ہیرا نگر کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر، ضلع روزگار اور مشاورتی مرکز، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ابھیشکے ابرول،سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، جموں (جنوبی) کا تبادلہ کرکے محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ونے کمار، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، وجے پور، کا تبادلہ اور اسسٹنٹ کمشنر (نزول) جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے، جسمیت سنگھ، جنہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کرنے کو کہا گیا ہے۔منیشا کول، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کاؤنسلنگ سنٹر، جموں کا تبادلہ کرکے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، ہیرا نگر تعینات کیا گیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ ’’وہ اپنے فرائض کے علاوہ سب رجسٹرار، ہیرا نگر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گی‘۔شبیر احمد وانی، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کپواڑہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، بانڈی پور تعینات کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، بانڈی پور، کا تبادلہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کپوارہ تعینات کیا گیا ہے۔ہلال احمد بھٹ، جو مائننگ ڈیپارٹمنٹ، سری نگر میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں، کو دستیاب اسامی کے خلاف ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، کشمیر میں پرسنل آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اتل دت شرما، پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)، کشتواڑ کا تبادلہ کرکے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ، جموں (جنوبی) تعینات کیا گیا ہے۔عبدالغفار بٹ، تحصیلدار، شاہ آباد بالا، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر، اننت ناگ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثنا، ایک علیحدہ حکم کے مطابق، ایڈیشنل رجسٹرار، کوآپریٹو سوسائٹیز، جموں کے دفتر میں ترکانش بھوشن، جونیئر سکیل جے کے اے ایس، ڈپٹی رجسٹرار (ہائی کیو آر) کا تبادلہ کر کے حکومت کے محکمہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔سعدیہ احمد، جونیئر سکیل جے کے اے ایس، ایڈمنسٹریٹو آفیسر، جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ، جموں کو تبدیل کرکے فنکشنل منیجر، ڈی آئی سی، سری نگر تعینات کیا گیا ہے۔پنکج کمار، جونیئر سکیل جے کے اے ایس، فنکشنل منیجر، ڈی آئی سی، سرینگر کا تبادلہ اور انتظامی افسر، جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ، جموں اور افلاق احمد، جونیئر سکیل جے کے اے ایس، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، اننت ناگ کو تبدیل کر کے انڈر سکریٹری، محکمہ ریونیوکے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔