گول داچھن اندھ روڈ پر لوگوں کاچلنا محال | عوام نے کیا تمام سڑکوں کو قابل آمد رفت بنانے کا مطالبہ

زاہد بشیر
گول// داچھن اندھ روڈ، کلی مستا گاگرہ روڈ، گول داڑم روڈ ، دلواہ روڈ ، مہا کنڈ روڈ، شہیدی روڈ ،بائی پاس گول روڈ سڑکوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے جہاں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو پیدل چلنا بھی محال بنا ہوا ہے ۔ شکیل احمد نامی ایک شہری کا کہنا ہے کہ داچھن ،اندھ ششل روڈ کی حالت نہایت ہی ابتر ہے جہاں پیدل چلنا بھی محال بنا ہوا ہے ۔ شدید بارشوں کے دوران سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے اور یہاں کیچڑ بننے کے سبب لوگوں کو پیدل چلنا بھی محال بنا ہوا ہے ۔ اسی طرح سے گاگرہ کلی مستا روڈ ، سلبلہ سے داڑم مکجی روڈ ، مکجی سے گراٹ موڑ روڈ ، و دیگر تمام متذکرہ بالا سڑکوں کی حالت نہایت ہی ابتر ہے ۔ اگر چہ سب ڈویژن گو ل میں کئی سڑکوں پر میکڈم بھی ڈالا گیا لیکن ایک دو کلو میٹر سڑکوں پر میکڈم ڈالنے سے کوئی حل نہیں نکلے گا کیونکہ چند مہینوں کے بعد ان سڑکوں کی حالت ابتر ہو جاتی ہے یہ پیچھے چھوڑ اور آگے دوڑ کا مسئلہ بن جاتا ہے اور جب پانچ سال کے بعد آگے دو کلو میٹر کا میکڈم کیا جاتا ہے تو پچھلا والاتب تک خستہ ہو جاتا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سڑکوں میں میکڈم ڈالنے کے بعد ان کا رکھ رکھائو کا جام جاری رکھنا چاہئے اور جہاں زیادہ خراب ہو جائے وہاں پر ٹھیک کیا جائے اور تمام سڑکوں پر اگر میکڈم نہ ڈالا جائے تا ہم ان سڑکوں کے کھڈے بھرے جائیں اورقابل آمد ورفت بنایا جائے تا کہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ۔