کالا کوٹ سڑک حادثے میں 4مضروب

سمت بھارگو
راجوری//راجوری۔ کالاکوٹ سڑک پر سیالسوئی کے مقام پر پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک نوعمر لڑکی بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایکو گاڑی -JK11B 1739 راجوری کالاکوٹ روڈ پر سیالسوئی میںدوسری طرف سے آنے والی ایک کار زیر نمبر JK11F 5989- سے ٹکرا گئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کالاکوٹ سے منتقل کیا گیا جہاں تین زخمی زیر علاج ہیں جبکہ ایک زخمی کوگور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری مزید علاج معالجہ کیلئے ریفر کردیا گیا جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد اس کو میڈیکل کالج جموں ریفر کردیا گیا ہے ۔زخمیوں میں اجے کمار ولد شیو کمار سکنہ جواہر نگر راجوری، ہردیش شرما (50) ولد سوم راج سکنہ جواہر نگر راجوری، اجے سنگھ (23) ولد رمیش سنگھ سکنہ گودھر راجوری اور خوشی (17) دخترجتندر پال سکنہ الفا گیٹ راجوری کے طورپر ہوئی ہے ۔