ڈی ڈی سی منکوٹ نے تعمیر اتی عمل کا جائزہ لیا

مینڈھر //ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ کے رکن چوہدری عمران ظفر نے منکوٹ میں جاری تعمیر اتی عمل کا جائزہ لیا ۔اس سلسلہ میں موصوف نے علاقہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ کپیکس بجٹ 2022-23میں منظور ہوئے تعمیر اتی کاموں پر ہوئی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ٖور طلب ہے کہ مذکورہ ڈسٹر کٹ کپیکس بجٹ کے تحت عوامی مفاد کی خاطر کئی پروجیکٹوں کو بلاک منکوٹ میں شروع کیاگیا ہے ۔ڈی ڈی سی منکوٹ نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے زیر تحت تعمیر ہونے والی کئی رابطہ سڑکوں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا ۔اس دوران تعمیر اتی ایجنسیوں کے اہلکاروں نے موصوف کو کاموں کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔غور طلب ہے کہ بلاک منکوٹ میں ڈسٹر کٹ کپیکس بجٹ 2022-23میں منظور ہوئے متعددپروجیکٹ تعمیر کے آخری مرحلے میں ہیں ۔