ڈی سی جموں نے یاتری بھون بھگوتی نگر کا معائنہ کیا

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے یاتری بھون بھگوتی نگر میں آئندہ شری امرناتھ جی یاترا-2024 کیلئے تیاریوں کا مکمل جائزہ لیا۔ایس ایس پی ڈاکٹر ونود کمار اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نے یاترا کے دوران یاتریوں کی رہائش کے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ یاتری بھون اور اس کے آس پاس سہولیات اور پارکنگ ایریاز، سڑکوں اور راستوں کی ترقی کے بارے میں خصوصی ہدایات دی گئیں۔سیکورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں عقید مندوں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانے پر توجہ دی گئی۔ صحت کی سہولیات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ہربخش سنگھ سے کہا گیا کہ وہ طبی انتظامات کے بارے میں بصیرت فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے یاتری بھون میں یاتریوں کو رہنمائی اور معلومات فراہم کرنے کے لیے پبلک ایڈریس سسٹم اور بروقت اعلانات سمیت مضبوط مواصلاتی نظام کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک ایم فیصل قریشی، ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈی آئی او این آئی سی جموں، سنجیو کپور، تحصیلدار جموں خاص، پرمجیت سنگھ کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے افسران نے شرکت کی۔