ڈوڈہ ضلع میں زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے 

اشتیاق ملک 

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ کے روز بعد دوپہر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے جس دوران لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا تاہم اس دوران کسی بھی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کا  پہلا جھٹکا 4 بجکر 8 منٹ دوسرا جھٹکا ٹھیک ایک گھنٹہ بعد یعنی 5 بجکر 8 منٹ پر محسوس کیا گیا۔جو ریکٹر سکیل پر دوسرے زلزلے کی شدّت 3 اعشاریہ دو ریکارڈ  کی گئی۔زلزلے کا مرکز ضلع ڈوڈہ سے زیر زمین 1 اعشاریہ سات کلو میٹردور  شمال مشرق کی طرف تھا۔تاہم زلزلے لے جھٹکے سے کسی بھی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔