پہاڑ سے بھاری بھرکم پتھر گرآیا ٹھیون کنگن میں سکولی عمارت تباہ

 غلام نبی رینہ

کنگن// وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک بھاری بھرکم پتھر سکولی عمارت پر گرآیا جس کی وجہ سے عمارت تباہ ہوگئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔برنواڑ ٹھیون کنگن میں ایک بھاری برکم پتھر گورئمنٹ مڈل سکول کی عمارت اور ایک گائو خانے پر گرآیا جس کے نتیجے میںسکولی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ گاؤں خانے کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ گاؤ خانے میں موجود ایک گائے بھی موقع پر ہلاک ہوگئی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس دوران آس پاس کے لوگ اس حادثے میں معجزاتی طور بچ گئے۔ واضح رہے کہ تین روز تک بالائی علاقوں میں موسولادھار بارشوں کی وجہ سے پہاڑوں سے پتھر گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔