پالیسی کی مسلسل خلاف ورزیاںFDI لالچوک میں تاجروں کاای ۔کامرس کمپنیوں کیخلاف احتجاج

Clenched fist held in protest vector illustration. Panoramic

سرینگر// ایف ڈی آئی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف اپنا شدید احتجاج اور ناراضگی درج کرانے کے لیے پیر کو لالچوک میں تاجروں نے ایمیزون اور فلپ کارٹ جیسی غیر ملکی فنڈ سے چلنے والی ای کامرس کمپنیوںکے خلاف احتجاج کیا۔کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے پیر کو ایمیزون اور فلپ کارٹ کے پتلے بھی جلائے۔ احتجاج کی قیادت فرحان کتاب اور امتیاز الحسن کر رہے تھے۔کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کی کال پر یہ احتجاج بھارت کے300شہروں میں کئے گئے۔اس موقعہ پر فرحان کتاب نے کہا کہ یہ کمپنیاںیا تو قواعد کی پابندی کریں یا ہندوستان سے اپنی کاروباری سرگرمیاں سمیٹ لیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ای کامرس کی مسخ شدہ نوعیت کی وجہ سے ریٹیل اور ہول سیل تجارت ملک میں بری طرح متاثر ہوا ہے، خاص طور پر موبائل اور موبائل اسیسریز، گروسری، مصالحہ جات، ایف ایم سی جی مصنوعات، گفٹ اشیاء ، ریڈی میڈ گارمنٹس، جوتے ، شیشے، گھڑیاں، فارمیسی، الیکٹرانکس،فرنیچر، گھر کا فرنشننگ، کھلونے، سبزیاں، خشک میوہ جات، کھانے کی اشیاء، باورچی خانے کا سامان،ہارڈ ویئر، دفتری سامان، اسٹیشنری، کاغذ، بجلی کا سامان وغیرہ اس میں شامل ہیں۔