ٹٹانی کشتواڑمیں آگ کی ہولناک واردت | تین منزلہ رہایشی مکان خاکستر، لاکھوںکی املاک تباہ

عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی تحصیل درابشالہ کے علاقے ٹٹانی پیاکل میں سنیچر کی صبح رونما ہوئی آگ کی ہولناک واردات میں تین منزلہ رہائشی مکان جل کر مکمل طور خاکستر ہوا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ محمد شفیع ولد اللہ دین کے مکان میں صبح نو بجے کے قریب اچانک آگ نمودار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان میں پھیل گئی اگرچہ فوری طور مقامی لوگوں نے بچائو کارروائی شروع کی گئی اور کئی گھنٹوں کی کڑی مشقت کے بعد مقامی لوگوں و فائر سروس نے آگ پر قابو پایا۔آگ لگنے کے سبب گھر میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان جل کر مکمل طور خاکسترہوا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہ چل سکا وہی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ مقامی لوگوں نے علاقے میں فائرسروس عملے کو فوری طور تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ اگر فائر سروس کا عملہ دستیاب ہوتا تو بروقت کارروائی ہوتی اور نقصان کو بچایا جاسکتا تھا۔ انھوں نے انتظامیہ سے فوری طور علاقے میں فائرسروس کو تعینات کرنے کو کہا تاکہ ٓاگ کی وارداتوں پر قابو پایا جاسکے۔