بانہال ٹول پلازہ کے نزدیک ٹاٹا موبائل حادثہ کا شکار، ڈرائیور جاں بحق

محمد تسکین

بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع ٹول پلازہ بانہال کے نزدیک ٹاٹا موبائل کے ایک حادثے میں ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹول پلازہ سے بانہال کی طرف آنے کے دوران یہ ٹاٹا موبائل شاہراہ سے کھسک کر ساتھ میں ہی پلٹ گئی اور ڈرائیور اس کے نیچے آ گیا۔ واقع کی خبر ملتے ہی پولیس پوسٹ نویوگ ٹنل کے اہلکار اور بانہال والنٹیئرس کے رضاکار بچاو کاروائیوں کیلئے پہنچ گئے اور بعد میں فورلین ٹنل کے رکھ رکھاو کیلئے ذمہ دار آتھان نامی کمپنی کی مشینری کی مدد سے زخمی 20 سالہ ڈرائیور بشارت حسین ولد محمد حسین ساکنہ چاچہال بانہال کو بڑی مشقت کے بعد گاڑی کے نیچے سے نکلال کر شدید زخمی حالت میں بانہال ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے زخمی ڈرائیور بشیر احمد کو مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ قانونی چارہ جوئی کے بعد میت کو ورثا کے سپرد کیا جا رہا ہے۔