وومن ڈولپمنٹ کارپوریشن کی تھنہ منڈی میں ریلی

عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// وومن ڈولپمنٹ کارپوریشن ضلع راجوری کی جانب سے آزادی کا امرت مہا اتسو پروگرام کے بینر تلے تھنہ منڈی میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ضلع منیجر نصرین گل کی قیادت میں نکالی گئی۔ترنگا ریلی میں سینکڑوں خواتین و مقامی لوگوں نے انتہائی جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ آزادی کا امرت مہا اتسو پروگرام کے تحت تھنہ منڈی اور مضافاتی علاقوں میں ‘ہر گھر ترنگا ابھیان’ کے تحت سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں کے ساتھ ساتھ ہر گھر ترنگا لہرانے کے سلسلے میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر ضلع منیجر نصرین گل نے خواتین میں ترنگے تقسیم کئے اور 15 اگست کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کا امرت مہو اتسو پروگرام کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کی کال پر کارپوریشن نے اپنے عوامی نمائندوں اور خواتین کمیٹیوں کی مدد سے ہر گھر تک ترنگا مہم کے لیے ترنگا یاترا نکالی ہے۔ انھوں نے تمام خواتین اور دیگر تمام لوگوں سے اس مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انھوں نے اس ریلی میں علاقہ سے شرکت کرنے والی خواتین، محکمہ وومن ڈویلپمنٹ کارپوریشن و دیگر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس مہم میں حصہ لیا۔