نورباغ میںخاتون کی خودکشی | دریائےجہلم میںچھلانگ لگائی

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع میں اتوار کو ایک نامعلوم خاتون نے مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے نورباغ علاقے میں اتوار کی سہ پہر ایک خاتون نے پل سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔واقعے کے فوراً بعد ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور خاتون کو بچانے کی کارروائی شروع کی۔ تاہم تب تک خاتون پانی کی لہروں میں گم ہوگئی تھی ۔متعلقہ ٹیموں نے اسکی لاش نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رکھا لیکن دریائے جہلم میںشدید بارشوں کے نتیجے میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے خاتون کی لاش کو ڈھونڈنے کی کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس رجسٹر کر کے تحقیقات درج کی۔