سرینگر میں ہسپتال منتقلی کے دوران مریض فوت، لوگوں نے ٹریفک جام کو ذمہ دار ٹھہرایا

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرینگر میں ایک 27 سالہ نوجوان ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا ، جس کے بعد مقامی لوگوں ٹریفک جام کو نوجوان کی موت کی وجہ قرار دیا۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ نارواڑہ علاقے کا رہائشی جہانگیر احمد (27) گزشتہ دو ماہ سے اعصابی مسائل میں مبتلا تھا تاہم آج دوپہر اس کی حالت بگڑ گئی۔
اُنہوں نے کہا کہ اس کے اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیدافر کے علاقے میں ٹریفک جام کے باعث گاڑی پھنس گئی اور مقامی پولیس کی بھرپور کوششوں کے باوجود مریض بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ تاہم لوگوں نے ٹریفک کو نکالنے میں صفاکدل پولیس کے کردار کی تعریف کی لیکن بڑے ٹریفک جام کی وجہ سے مریض کو بچایا نہیں جاسکا۔
مقامی لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ٹریفک کی صورتحال پر نظر رکھی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp