میں کامیاب ہوئی پرسن جیت کور پونچھ پہنچیUPSC استقبال کیلئے ڈاک بنگلہ پونچھ میں تقریب کا اہتمام

 حسین محتشم

پونچھ//یوپی ایس سی امتحان میں میں 11ویں پوزیشن حاصل کرنے پر پرسن جیت کور جمعرات کو پونچھ پہنچی ۔اس دوران پولیس ،عوام نے اور ضلعی انتظامیہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدرات ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری نے کی۔تقریب میں سیاسی سماجی کارکن ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے افسران کے علاوہ پر سن جیت کورکے والدین اور دیگر رشتہ دار بھی موجود رہے۔ ڈی سی پونچھ نے اس اہم سنگ میل کو حاصل کرنے پر پرسن جیت کور کی محنت، لگن اور ثابت قدمی کو سراہا۔

 

 

ڈپٹی کمشنر نے پرسن جیت کور، ان کے والد نرمل سنگھ، والدہ درشن کور اور خاندان کے افراد کومبارک بادی جبکہ انہوں آئی اے ایس امتحان میں شاندار کارکردگی پر پرسن جیت کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔پرسن جیت کور کے والدین نے اپنی بیٹی کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے اور سراہنے کے لئے وقت نکالنے پر ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نے کہا کہ پرسن جیت کی کامیابی بہت سے دوسرے بچوں کے لئے تحریک کا کام کرے گی جو اپنی تعلیم اور کیریئر میں ترقی کی خواہش رکھتے ہیں۔ پونچھ کے سیاسی رہنما تاج میر نے کہا کہ پر سن جیت کور کی کامیابی پوری کمیونٹی پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔انہوں نے دیگر خواہشمند طلباء کو پرسن جیت کور کے نقش قدم پر چلنے اور جذبے اور عزم کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دی۔ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سردار رویندر سنگھ نے پرسن جیت کور کو اس کی غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں کمانڈنگ آفیسر کیساتھ ساتھ ایس ایس پی پونچھ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ملک زادہ شیرا الحق، پرنسپل ڈگری کالج پونچھ پروفیسر ڈاکٹر جسبیر سنگھ، سابق جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ترلوک سنگھ ودیگران بھی موجود تھے ۔