مینڈھر میں منشیات فروش گرفتار ۔6.62 گرام منشیات برآمد،کیس درج کرلیا گیا

 جاوید اقبال

مینڈھر //جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں دو منشیات فروشوں وقار احمد ولد عبدالقیوم سکنہ بنولہ مینڈھر اور اعجاز بشیر ولد بشیر احمد سکنہ چک بنولہ مینڈھر کو گرفتار کر کے ان کے پاس سے بالترتیب 3.36 گرام اور 3.26 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن مینڈھر میں ایف آئی آر 56/2023 U/Ss 8/21/22 NDPS ایکٹ درج کیا گیا ہے اور کیس کی تحقیقات شروع کی گئی ہے۔پولیس کی اطلاع کے مطابق ایس ایچ او مینڈھر نیاز احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے پی ایس آئی سمرن جیت اور پی ایس آئی سشیل کی مدد سے ایس ڈی پی او مینڈھر شیزان بھٹ کی نگرانی میں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان سے ہیروئن جیسی مادہ برآمد کیا۔پونچھ پولیس نے پونچھ کے تمام شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ منشیات کی لعنت سے باخبر رہیں اور کسی بھی واقعہ کی اطلاع پونچھ پولیس کو دیں کیونکہ ان کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔