مہور کا نوجوان جموں موٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے اعزاز سے سرفراز

زاہد بشیر
گول//ضلع ریاسی کی تحصیل مہور کی پنچائت بٹھوئی مالاں ، کے ماجد علی ملک ولد علی محمد ملک نے حال ہی میں جموں موٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امسال اگست ، ستمبر میں کمپنی کی جانب سے ستارے کا تمغہ حاصل کیا ۔ ماجد علی کی جانب سے لگا تار کئی اعزاز حاصل کئے جانے پر مقامی لوگوں میں کافی خوشی پیدا ہوئی ہے ۔ ماجد علی نے جس طرح سے ضلع ریاسی بالخصوص تحصیل مہور اور بٹھوئی مالاں کا نام روشن کیا ہے امید قوی ہے کہ آنے والے وقت میں ماجد علی مزید بلندیوں کو چھوئیں گے اور اس کو دیکھ کر دیگر تعلیم یافتہ نوجوان بھی اپنے کام میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کا نام روشن کریں گے ۔یاد رہے ماجد علی اس وقت رلیشن شپ منیجر کی حیثیت سے جموں موٹرس کینال روڈ جموں میں اپنا فرض انجام دے رہا ہے ۔