مویشی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی 

 بختیار کاظمی

سرنکوٹ//جموں وکشمیر پولیس نے سرنکوٹ میں مویشیوں کی سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ سرنکوٹ ڈگری کالج کے قریب لگائے گئے ایک ناکے کے دوران پولیس نے ایک ٹاٹا موبائل گاڑی زیر نمبر 3157-JK12Cکو روک کر اس کی تلاشی لی جس کے دوران مذکورہ گاڑی میں سے پانچ مویشیوں کو باز یاب کروالیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور گاری کو موقعہ پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی کو تحویل میں لینے کیساتھ ساتھ مذکورہ واقعہ کے سلسلہ میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 258/2022پولیس سٹیشن سرنکوٹ میں درج کر کے مزید تحقیقات کا عمل شروع کر دیاگیا ہے ۔