منڈی میں یومِ عاشورا کا جلوس نہایت عقیدت و احترام سے برآمد

عشرت حسین بٹ
منڈی// سالہا سال کی طرح امسال بھی پوری دنیا کے ساتھ ساتھ یومِ عاشورا کا ماتمی جلوس ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی نہایت ہی عقیدت و احترم کے ساتھ انجمن تنظیم المومنین منڈی و انجمن گلشنِ حسینی پلیرہ کے بینر تلے برآمد کیا گیا۔ یومِ عاشورا کے جلوس کے ساتھ ساتھ چھڑی یاترا بھی منڈی سے بحسنِ خوبی گزاری گئی ۔ جلوس کے دوران عزاداروں نے ماتمی نوحہ اور سینہ کوبی کر کے نواسہِ رسول حضرت امامِ حسین ؑ اور ان کے ساتھیوں کی سن اکسٹھ ہجری کو کربلا کے میدان میں دی ہوئی قربانی کو یاد کیا ۔جلوس کے دوران علماء کرام نے فلسفہ شہادت امامِ حسین ؑپر خطابات کئے ۔ان کا کہنا تھا کہ امامِ حسین ؑاور ان کے بہتر ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں دین ِ اسلام کی خاطر تین دن کی بھوک اور پیاس کو برداشت کر کے قربان پیش کی مقررین کا کہنا تھا کہ امامِ حسین ؑ کی قربانی کہ وجہ سے ہی مسجدوں سے آزانوں کی صدایں بلند ہوتی ہیں اور مسلمانان عالم دین کے تمام امور انجام دیتے ہیں ۔جلوس کے دوران یوتھ غلامان مصطفیٰ اعلی پیر اور انجمن رضاے مصطفیٰ مرکزی جامعہ مسجد منڈی کی جانب سے سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔انجمن تنظیم المومنین منڈی کے صدر شمیم الحسن انصاری نے اس موقہ پربتایا کہ ایک طرف جہاں حضرت امامِ حسین ؑ کی شہادت کا ذکر ہو رہا ہے اور جلوسِ عزا بر آمد ہووہیں پر چھڑی یاترا بھی ہو رہی ہے جن کے لئے انہوں نے جلوس کے دوران گزرنے کیلئے مخصوص راستہ رکھا ہوا تھا ان کا کہنا تھا کہ امامِ حسین ؑ نے انسانیت کا درس دیا ہے جس کی مثال کے تحت آپسی بھائی چارہ کا ایک پیغام دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے بحسنِ خوبی دونوں پروگراموں کو بہتر ڈھنگ سے انجام کروایا۔