مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں وزیر خزانہ کا الیکشن لڑنے سے انکار

 یو این آئی

نئی دہلی// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گی اور اس سے پارٹی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کے پاس الیکشن لڑنے کیلئے مطلوبہ فنڈز نہیں ہیں، اس کے علاوہ جیتنے کے لیے بہت سے دوسرے عوامل بھی سازگار نہیں ہیں۔ سیتارمن نے کہا ’’(پارٹی) نے مجھ سے پوچھا تھا لیکن ایک ہفتہ یا 10 دن تک اس کے بارے میں سوچنے کے بعد، میں یہ کہنے کیلئے واپس آئی، شاید نہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا ’’میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے اتنے پیسے نہیں ہیں۔ مجھے ایک مسئلہ بھی ہے کیونکہ چاہے وہ آندھرا پردیش ہو یا تمل ناڈو، یہ جیتنے کیلئے بہت سے دگیر معیاروں کا بھی سوال ہوگا جن کا وہ استعمال کرتے ہیں۔ کیا آپ اس کمیونٹی سے ہیں یا آپ اس مذہب سے ہیں، کیا آپ اس سے ہیں… میں نے کہا، نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ میں یہ کر پاؤں گی۔نرملا سیتا رمن اس وقت راجیہ سبھا کی رکن ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کی اہم رکن ہیں۔ وزارت خزانہ کے علاوہ ان کے پاس کارپوریٹ امور کی وزارت کا چارج بھی ہے۔سیتا رمن حکمراں بی جے پی کے سینئر لیڈروں میں سے ایک ہیں۔