مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال پیر پنجال کے2 روزہ دورے پر راجوری پہنچے کہا جن سمپرک ابھیان کا مقصد مودی حکومت کے نو سال کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے

سمت بھارگو

راجوری//قانون و انصاف اور پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر پوری دنیا اور ملک میں سیاحت کے مرکز کے طور پر ابھرے گا جو مقامی آبادی کو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال ،جو جن سمپرک ابھیان کے تحت پیر پنجال علاقے کے اپنے دو روزہ دورے پر جمعہ کو راجوری پہنچے تھے، راجوری ڈاک بنگلہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔کشمیر میں حالیہ G20 سمٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ارجن رام مگھوال نے کہا کہ خطے میں سیاحت کی بہت بڑی صلاحیت ہے اور یہاں G20 سمٹ کا انعقاد بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ G20 ایک اہم گروپ ہے جس میں بڑے سے چھوٹے ممالک کی نمائندگی ہوتی ہے۔مرکزی وزیر جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کے فوائد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے خطے کو بڑے پیمانے پر فوائد حاصل ہوں گے اور یہاں سیاحت کو فروغ ملے گاجس سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ .موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں حکومت کی طرف سے داخلی سلامتی اور بیرونی سلامتی کو ترجیح دی گئی ہے اور سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے دہشت گردوں کو سخت پیغام دیا گیا ہے۔ایل اے سی پر ہند-

 

 

چینی فوجوں کے درمیان موجودہ مسئلہ پر، مرکزی وزیر نے کہا کہ ایل اے سی پر پہلے کوئی بنیادی ڈھانچہ نہیں بنایا گیا تھا اور جو بنیادی ڈھانچہ اب موجود ہے وہ صرف موجودہ حکومت نے پچھلے نو سالوں میں تعمیر کیا ہے۔مرکزی وزیر نے مختلف سرکاری اسکیموں جیسے پی ایم اے وائی، اجولا یوجنا، ایس بی ایم پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایسی لاتعداد اسکیمیں ہیں جنہوں نے ملک میں ترقی کی حالت بدل دی ہے اور آخری قطار میں کھڑا آدمی اس سے مستفید ہوتا ہے۔موصوف نے کہا کہ ’’ترقی سے لے کر قومی سلامتی، خارجہ پالیسی تک، ہماری حکومت نے گزشتہ نو سالوں میں نمایاں کام کیا ہے۔وزیر جو ہفتہ کو پونچھ کا دورہ کریں گے، جمعہ کو شام کے اوقات میں راجوری پہنچے تھے جہاں انہوں نے ڈاک بنگلے میں پارٹی کیڈر سے ملاقات کی اور راجوری کی تھانہ منڈی تحصیل کے راجدھانی گاؤں میں مستحقین کے ساتھ میٹنگ بھی کی۔ان کے ساتھ بی جے پی کے صدر رویندر رینہ، چیف ترجمان سنیل سیٹھی سمیت دیگر بی جے پی لیڈران بھی موجود تھے۔

 

مرکزی وزیرنے راجدھانی کا دورہ کیا
عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف و پارلیمانی امورارجن رام میگھوال نے جمعہ کے روز سب ڈویژن تھنہ منڈی کے راجدھانی علاقہ میں وارد ہوئے جہاں مقامی سیاست دانوں اور عمائدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس اہم اجلاس میں علاقہ بھر سے سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ عوامی نمائندوں، پنچوں سرپنچوں اخباری نمائندوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ پورے یو ٹی جموں کشمیر کی عمومی بہتری اور بالخصوص سرحدی اضلاع ضلع راجوری کی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی حکومت سنجیدگی سے کام کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ اس موقع پر بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر رویندر رینہ، وبودھ گپتا, چوہدری عبدالغنی کولی، ڈی سی ممبر اقبال ملک اور ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر کے علاوہ متعدد سیاسی اور سماجی کارکنان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ اپنے کلیدی خطاب میں مرکزی وزیر شری ارجن رام میگھوال نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر دہرہ گلی سے شاہدرہ شریف گنڈولہ کی سہولیات فراہم کر کے اس علاقے کو سیاحت کے نقشے پر لایا جائے گا کیونکہ اس سے یہاں کے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تھنہ منڈی ہسپتال کا درجہ بڑھا کر سب ڈسٹرک ہسپتال کیا جائے گا جس سے یہاں کے لوگوں کو راحت ملے گی۔ اس موقع پر مقامی سیاستدانوں نے مرکزی وزیر کو یہاں کے تمام مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ ترجیحی بنیادوں پر یہاں کے عوامی مسائل حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مرکزی وزیر کہا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس دور دراز علاقے کے لئے اپنا قیمتی وقت نکالا۔ اس پروگرام میں نظامت کے فرائض بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر عبدالغنی نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔