مرکزی معاونت والی سکیموں کی زمینی سطح پر عمل آوری ممبر پارلیمنٹ جگل کشور کی قیادت میں پونچھ میں آفیسران کا جائزہ اجلاس

حسین محتشم
پونچھ//ممبر پارلیمنٹ جموں پونچھ پارلیمانی حلقہ انتخاب جگل کشور شرما نے ضلع پونچھ میں لاگو کی جانے والی مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے تحت جسمانی اور مالیاتی کامیابیوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈی نیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (DISHA )کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے پچھلی میٹنگ کی ایکشن ٹیکن رپورٹ کا جائزہ لیا اور اس پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے مختلف اسکیموں کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں اور پیشرفت کے بارے میں تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔ جل جیون مشن کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے 128 ریٹروفٹنگ اسکیموں کو منظوری دی گئی ہے اور اس کے لئے ٹینڈر کیا گیا ہے اور 11 بلاکس میں تقریباً 19436 گھرانوں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جے جے ایم کے تحت 479.88 کروڑ کی کل تخمینہ لاگت کے ساتھ پیش رفت کی گئی ہی۔ انہوں نے پونچھ قصبہ میں پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی طلب کیں۔انہوں نے ایس ای ہائیڈرولکس کو ہدایت کی کہ وہ پونچھ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے دریائے پونچھ سے لفٹ سکیم کے استعمال کے امکانات کو تلاش کریں۔ انہوں نے ایکس ای این جے اے ایل شکتی کو ہدایت دی کہ وہ ممبر DISHA کمیٹی کی طرف سے اٹھائے گئے مسئلے کو حل کریں۔ کنوئیاں مندر کے قریب کچھ گھرانوں کو پانی کی عدم دستیابی کے حوالے سے شرما خصوصی اقدامات اٹھانے کو کہا۔ پی ایم جی ایس وائی اسکیم کے بارے میں بتایا گیا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت منظور شدہ 171 پروجیکٹوں میں سے 143 پر کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی پر عمل درآمد کے مختلف مراحل میں جاری ہیں۔ ضلع میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ نے افسران کو ہدایت کی B2V3 کے تحت زیر التواء کاموں کی جلد تکمیل کریں۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے، انہوں نے مینڈھر اور منڈی میں منظور شدہ پلوں کے زیر التواء کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایکلاویہ ماڈل اسکول کو مکمل کرنے کی سخت ہدایات بھی جاری کیں۔ بیتاڑنالہ پل کی بلیک ٹاپنگ دو دن میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ صحت اور طبی محکمہ کے پیش نظر،چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر گھر کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت لایا جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ کو جلد از جلد ضروری کام کرنے کی ہدایت کی۔ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے انہوں نے سنسد خیل سپاردھا کے تحت مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے سے متعلق ہدایت کی.۔ ایم پی نے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کو صحت مند طرز زندگی اپنانے اور اپنی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرنے کی ترغیب دیں گے۔ پونچھ شہر میں پبلک ٹوائلٹ کمپلیکس کی دستیابی کے حوالے سے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی طرف سے اٹھائے گئے مسئلے کے پیش نظر ای او بلدیہ کو مین بازاروں اور دیگر اہم مقامات پر بیت الخلاء کو فعال بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے ای او بلدیہ پونچھ کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ شری بڈھا امرناتھ جی یاترا پونچھ کے پیش نظر شہر کی صفائی اور خوبصورتی کا کام کریں۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ، کمیونٹی ہالز کی مرمت اور تزئین و آرائش اور ملٹی سٹوری پارکنگ کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ ممبر پارلیمنٹ نے ڈی ڈی سی کے وائس چیئرپرسن اشفاق احمد کی جانب سے پونچھ اور مینڈھر کے درمیان ٹنل کی تعمیر کے حوالے سے انہوں متعلقہ حکام کے ساتھ مطالبہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پی ڈبلیو ڈی، پی ڈی ڈی، جل شکتی محکمہ، زراعت، باغبانی، تعلیم، سماجی بہبود، لیبر ڈپارٹمنٹ اور شہری ترقی کے محکمے کی جانب سے نافذ کی گئی مختلف اسکیموں کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا۔ ایم پی نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ ہدف شدہ طبقوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے زمینی سطح پر مرکزی اسپانسر شدہ تمام اسکیموں کے موثر نفاذ کے لیے اضافی کوششیں کریں۔ انہوں نے ان اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے پر بھی زور دیا تاکہ اہل افراد اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ فنڈز کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنائیں اور ترقیاتی کاموں کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں جن کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لیے کام شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف جاری/مکمل ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور افتتاح کرنے کے لیے آنے والے دنوں میں ایک اور دورہ کرنے کا بھی یقین دلایا۔ انہوں نے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے نفاذ میں ضلع کی مجموعی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر پونچھ اندر جیت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت حسین، اسسٹنٹ کمشنر ڈویلپمنٹ عابد حسین شاہ، سی ای او ٹورازم ڈاکٹر محمد تنویر، چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر شمیم بھٹی، چیف پلاننگ آفیسر مدن لال، چیف ایگریکلچر آفیسر راکیش کمار، چیف ہارٹیکلچر آفیسر، ایس ای ہائیڈرولک، جے پی سنگھ، ڈی آئی او این آئی سی، نریندر سنگھ، او سی جی آر ای ایف، ونود دتہ، اورمختلف محکموں کے ایگزیکٹو انجینئر، ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ آفیسر، رئیس اقبال، ڈی وائی ایس ایس او محمد قاسم، مکتی شرما اور عبدالحمید بطور ممبر ڈی آئی ایس ایچ اے کمیٹی پونچھ موجود تھے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کی چیئرپرسن تعظییم اختر اور ڈی ڈی سی کے وائس چیئرپرسن اشفاق احمد بھی موجود تھے۔