قومی یکجہتی ایک عظیم قوم کی بڑی طاقت ہے پرشورام جینتی کا جشن سماجی رشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے اہم :رانا

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//سینئر بی جے پی لیڈر دیویندر سنگھ رانا نے ڈوگرہ برہمن پرتھیندھی سبھا، ڈوگرہ گرامین برہمن سبھا اور نگروٹہ میں پرشورام جینتی کی تقریبات میں شرکت کی اور لیجنڈری بابابھگوان پرشورام کی یوم پیدائش پر عقیدت مندوں کو مبارکباد دی۔اس دوران بھاجپا سنیئر لیڈر نے کہاکہ قومی یکجہتی ایک عظیم قوم کی ایک بڑی طاقت ہے جبکہ پرشورام جینتی کا جشن سماجی رشتوں کو مضبوط کرنے کیلئے انتہائی اہم ہے ۔سینئر بی جے پی لیڈر نے بھگوان وشنو کے چھٹے اوتار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ بے مثال عقیدت، طاقت، لگن اور راستبازی کے لئے جانے جاتے ہیں ۔دیویندر رانا نے کہا کہ اس طرح کے تہواروں کو جامعیت کے بندھنوں کو مضبوط کرنے، اپنی خوشیوں کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کرنے کا موقع بننے کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔بھاجپا سنیئر لیڈر نے مزید کہا کہ تنوع میں اتحاد اس عظیم قوم کی سب سے بڑی طاقت رہا ہے، جس نے ہمیشہ وقت کی آزمائش کا مقابلہ کیا ہے۔رانا نے کہا کہ پرشورام جینتی کا جشن ہم سب کو ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے آپ ایک عظیم کام کیلئے وقف کریں ۔انہوں نے انسانیت اور آپسی بھائی چارے کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔