عید الفطرپر بھی اسرائیلی حملے جاری جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 33ہزارسے متجاوز

 یو این آئی

غزہ//عید الطفر کے موقع پر بھی غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری رہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 63 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے نصیرت کیمپ اور رفح میں شدید بمباری کی جب کہ غزہ کی فراس مارکیٹ میں بھی بمباری کے باعث 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔لسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں پولیس فورس کے سربراہ رودوان مارے گئے ۔ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 634 ہو گئی ۔غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے 189 دنوں سے جاری حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 89 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 120 فلسطینی زخمی ہوئے ۔سرکاری فلسطینی ایجنسی ‘وافا’ کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے سدرہ علاقے میں فلسطینی ‘عتطبیبی’ کنبے سے تعلق رکھنے والے مکان پر بمباری کی۔ابتدائی نتائج کے مطابق حملے میں 29 افراد جان بحق اور زخمی ہوگئے ۔اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں کی جانب سے غزہ شہر کے زیتون، شوکی اور رمل محلوں میں کم از کم تین مکانات کو نشانہ بنایا گیا ۔